ڈی جی خان:عید کا دن ڈائیوو افسران نے یتیم بچوں کے ساتھ گزارا

ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ/سٹی رپورٹر):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی احکامات پر ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے انسانیت اور سماجی ذمہ داری کی ایک خوبصورت مثال قائم کرتے ہوئے یتیم بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔

ریجنل منیجر منصور ناگرہ، ڈویژنل کوآرڈینیٹر عبداللہ عباسی، ڈسٹرکٹ منیجر ڈی ڈبلیو ایم سی توفیق عادل، تحصیل منیجر عمر مجتبیٰ لغاری اور دیگر افسران نے یتیم خانے کا دورہ کیا جہاں بچوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا گیا۔

اس موقع پر یتیم بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا گیا، انہیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور عیدی بھی دی گئی۔ افسران نے بچوں سے گھل مل کر گفتگو کی اور ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں، جبکہ بچوں کی مسکراہٹیں اس بات کا ثبوت تھیں کہ تھوڑی سی توجہ بھی بڑی خوشی کا باعث بن سکتی ہے۔

افسران کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق معاشرے کے محروم طبقات کو خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ستھرا پنجاب” کا ویژن صرف صفائی تک محدود نہیں بلکہ انسانی ہمدردی اور معاشرتی بہتری کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے