ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ) واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر جواد کلیم اللہ نے عظمت پارک واٹر ورکس کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورانِ معائنہ ایم ڈی واسا نے فیلڈ سٹاف کو سخت ہدایات جاری کیں کہ واٹر ورکس کی وسیع عمارت کی فوری تعمیرِ نو اور تزئین و آرائش کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے خستہ حال دیواروں اور دیگر حصوں کی مرمت کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات دیے۔

ڈاکٹر جواد کلیم اللہ نے مزید ہدایت کی کہ واٹر ورکس کے احاطے میں مٹی کی بھرائی کر کے زمین کو ہموار کیا جائے تاکہ اس منصوبے کو جدید تقاضوں کے مطابق ایک "اسٹیٹ آف دی آرٹ” واٹر ورکس میں تبدیل کیا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے ماحول دوستی پر زور دیتے ہوئے شجرکاری، گرین بیلٹس کی تیاری اور واٹر ورکس کے گرد و نواح میں سرسبز ماحول کی فراہمی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کرنے کی تاکید کی۔

ایم ڈی واسا نے متعلقہ عملے کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے حکم دیا کہ تمام ترقیاتی و مرمتی کام ایک ہفتے کے اندر مکمل کیے جائیں اور اس حوالے سے باقاعدہ پیش رفت رپورٹ دفتر میں جمع کرائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے