سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/ڈسٹرکٹ رپورٹر حسنین راجہ) ڈسکہ کے علاقے منڈیکی گورائیہ اور ہیڈ بمبانوالہ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے کار سوار میاں بیوی کو روک کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق موضع چھانگی کا رہائشی عدیل اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار پر جا رہا تھا کہ راستے میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے انہیں اسلحے کے زور پر روک لیا۔ ڈاکوؤں نے جوڑے کو ہراساں کیا اور ان سے 7 تولے طلائی زیورات، 30 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے۔

واردات کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے