سکردو (کیو این این ورلڈ) گلگت بلتستان حکومت نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر گلگت اور سکردو میں آئندہ تین روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف علاقوں میں گشت جاری رکھیں گے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں یا غلط معلومات پر عمل کرنے سے گریز کریں تاکہ صورتحال مزید کشیدہ نہ ہو۔