شہباز شریف کی سعودی عرب سے یکجہتی، کشیدگی پر مشترکہ مشاورت

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امن و استحکام سے متعلق امور اور جاری سفارتی کوششوں پر بھی تفصیل سے بات چیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سعودی عرب کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی سلامتی اور خودمختاری پر ہونے والے کسی بھی حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے