چمن (کیو این این ورلڈ) پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر چمن سیکٹر کے مقام پر فتنہ الخوارج کی جانب سے دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر سے ملحقہ علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل ایک گروہ نے سرحدی باڑ کاٹ کر دراندازی کی کوشش کی، جسے پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک خارجی دہشت گرد مارا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں واپس فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے تلاشی کے دوران ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے 4 سے 5 تیار شدہ آئی ای ڈیز (بارودی مواد) اور باڑ کاٹنے کا آلات برآمد کر لیے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم منصوبوں کو خاک میں ملایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے