پیر عادل (کیو این این ورلڈ/باسط علی گاڈی کی رپورٹ) پیر عادل میں گرلز ہائی سکول سے دری پیر عادل تک تعمیر ہونے والی کارپٹ روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید نادر امام کاظمی نے کہا کہ سڑک کی تعمیر علاقہ مکینوں سے کیا گیا وعدہ تھا جسے پایۂ تکمیل تک پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف طالبات، اساتذہ اور مقامی شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی بلکہ علاقے میں تجارتی اور سماجی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے اس منصوبے کو علاقائی ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ اور بہتر راستوں کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے، اور یہ سڑک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سردار عبدالقادر خان کھوسہ اور رکن صوبائی اسمبلی سردار صلاح الدین خان کھوسہ کے ترقیاتی کردار کو بھی سراہا گیا۔ مقررین نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی کاوشوں سے علاقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں سید تنویر عباس کاظمی، سید شہریار عباس کاظمی، اصغر خان کھوسہ، ملک آصف آرائیں، اشفاق حسین نمڑدی، غلام فرید کھکھ، فاروق شاہ اور دیگر معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملک عبدالمجید چنہاوڑ نے خصوصی دعا کرائی۔
علاقہ مکینوں نے سڑک کی تعمیر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے تاکہ پیر عادل میں بنیادی سہولیات کا دائرہ مزید وسیع ہو سکے۔