لاہور: پنجاب اسمبلی نے دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے رہنماؤں پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی۔
قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن طاہر پرویز نے اسمبلی میں پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی اور انتشار پھیلانے والوں پر فوری پابندی عائد کی جائے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور ملکی استحکام اور تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔