سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)چیف منسٹر پنجاب کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر کی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ بندیال کی زیر نگرانی پیرا فورس آفیسر حسنین منیر نے ٹریفک اسٹاف کے ہمراہ سمبڑیال میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سرکاری اسٹینڈ کی جگہ سے تمام تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرایا گیا جبکہ پورے بازار میں بھی غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ انتظامیہ نے تنبیہ کی ہے کہ آئندہ کسی نے تجاوزات کرنے، سڑک پر کوڑا پھینکنے یا مصنوعی مہنگائی میں ملوث ہونے کی کوشش کی تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، دکان سیل ہوگی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

عوام نے پیرا فورس کی بروقت کارروائی اور مثبت رویئے کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے