پشاور: (کیو این این ورلڈ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان جارحیت کے تناظر میں کہا ہے کہ افغانستان نے پاکستان پر حملے شروع کیے، لیکن اس جنگ کا اختتام پاکستان کرے گا۔
گورنر نے کہا کہ امریکا کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ اس کے چھوڑے گئے ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، اور پاکستان نے افغانستان کی دہشت گردی کے شواہد عالمی فورمز پر پیش کیے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اگر افغان طالبان اپنی کارروائیوں پر قابو نہ پائیں تو پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گا، جیسا کہ ماضی میں بھی افغان جارحیت پر پاکستان نے مؤثر جواب دیا اور دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔