اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور چین سمیت خطے کے چھ ممالک کو افغانستان سے شدید شکایات ہیں کہ افغان سرزمین ان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ممالک سمجھتے ہیں کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دوسرے ملکوں کے خلاف دہشت گردی یا مداخلت کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام رہی ہے، جو علاقائی سلامتی کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ ان تحفظات کا شکار ممالک میں پاکستان اور چین کے علاوہ دیگر پڑوسی ممالک بھی شامل ہیں جو مسلسل کابل انتظامیہ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین سے آپریٹ کرنے والے گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔ دوسری جانب سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سینیٹ میں بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا دورہ اسرائیل اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون علاقائی استحکام پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس پر پاکستان کا واضح پارلیمانی موقف خوش آئند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے