خیبر: پولیس افسران کے خلاف نازیبا زبان، افغان شہری ڈی پورٹ

خیبر (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) لنڈیکوتل پولیس نے ون ویلنگ اور پولیس افسران کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عشرت شینواری کی ہدایت پر لنڈیکوتل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شمس ولد بہادر، افغان شہری اور حال مقیم عالم خانہ لنڈی کوتل، کو گرفتار کیا۔ ملزم پر الزام تھا کہ وہ موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کر رہا تھا اور اس دوران پولیس اہلکاروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ایس ایچ او لنڈیکوتل نے کہا کہ سڑکوں پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے