متحدہ عرب امارات کی فجیرا بندرگاہ سے پیٹرول لے کر آنے والے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ایک بحری جہاز میں دورانِ سفر افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ پی این ایس سی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جہاز کے ایک ٹینک کی صفائی کے دوران بے احتیاطی کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن جان کی بازی ہار گیا۔

اس حادثے میں جہاز کا پمپ مین بھی زخمی ہوا ہے، تاہم طبی حکام کا کہنا ہے کہ اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے کریو ممبر کی میت کو گوادر پورٹ کے ذریعے اس کے آبائی علاقے بھکر روانہ کر دیا ہے تاکہ وہاں اس کی تدفین کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے