راولپنڈی (کیو این این ورلڈ) اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس میڈیکل ٹیم میں معروف ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی سمیت پمز کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر اوصل بھی شامل تھے۔ ڈاکٹروں کی یہ ٹیم جدید طبی آلات سے لیس ایک خصوصی گاڑی کے ہمراہ جیل پہنچی تاکہ معائنے کا عمل مکمل طور پر پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیا جا سکے۔

معائنے کے دوران میڈیکل ٹیم کو جیل اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کی مکمل معاونت حاصل رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک فالو اپ چیک اپ تھا جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے