لاہور (کیو این این ورلڈ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کوٹ لکھپت میں پیکو روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کچن میں کام کے دوران اچانک سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے بعد پورے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پاتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا۔

طبی ذرائع کے مطابق جھلسنے والوں میں 40 سالہ عظمیٰ بی بی، 22 سالہ فضا بی بی، 22 سالہ زوہا، 14 سالہ کوتابا اور 45 سالہ عظمت شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو برن یونٹ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سردیوں کے موسم میں گیس سلنڈر کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتیں اور کچن میں ہوا کی نکاسی کا مناسب انتظام یقینی بنائیں تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے