ماسکو (کیو این این ورلڈ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایران کے معاملے پر ثالثی کی باضابطہ پیشکش کر دی ہے۔ ترجمان کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور ایران اسرائیل تنازع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیتن یاہو سے بات چیت کے دوران روسی صدر نے موجودہ بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پیشکش کی کہ روس دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلانے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

کریملن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ صدر پیوٹن مشرقِ وسطیٰ میں استحکام لانے اور کشیدگی میں کمی کے لیے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھیں گے۔ ایرانی صدر سے گفتگو میں بھی روسی قیادت نے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور صورتحال کو مزید بگاڑ سے بچانے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ سفارتی ماہرین پیوٹن کی اس پیشکش کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں کیونکہ روس کے تہران اور تل ابیب دونوں کے ساتھ گہرے مراسم ہیں، اور اس کی مداخلت خطے کو ایک بڑی جنگ کے خطرے سے بچانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے