خانیوال کے قریب ایم 4 موٹروے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں بس اور ٹریلر کے ٹکرانے کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 14 مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹروے کے مخدوم پور انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ شدید ٹکر کے باعث بس میں موجود بعض افراد پھنس گئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بروقت اور محفوظ طریقے سے نکالا۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی مسافروں کو فوری طور پر سول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا۔ ڈیوٹی آفیسر اور اسٹیشن کوآرڈینیٹر سمیع اللہ نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔
حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور موٹروے پر ڈرائیورز سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔