ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف احسان اللہ ایاز) ایڈیشنل سیشن جج محمد منصور عطا نے منشیات کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم رضوان عرف جانا کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے سال 2025 میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان عرف جانا کو گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے 2 کلو 200 گرام منشیات برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے شواہد اور قانونی کارروائی کی بنیاد پر مجرم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
پولیس کے مطابق مؤثر تفتیش اور مقدمے کی مضبوط قانونی پیروی کے نتیجے میں مجرم کو سزا دلوائی گئی۔
ڈی پی او ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ ”ڈرگ فری پنجاب“ مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مؤثر قانونی پیروی کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔