میہڑ: پولیس پکٹ پر ڈرائیور تشدد کا نشانہ، حالت تشویشناک

میہڑ (کیو این این ورلڈ/رپورٹ منظور علی جوئیہ) انڈس ہائی وے پر واقع پولیس پکٹ کے اہلکاروں کی جانب سے رشوت نہ دینے پر منی ٹرک ڈرائیور پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے میہڑ سبزی لے کر آنے والے منی ٹرک ڈرائیور ظفر بروہی سے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے 200 روپے رشوت طلب کی۔ انکار کرنے پر دھامرہ نہر پولیس پکٹ پر تعینات اہلکاروں نے ڈرائیور کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد زخمی ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد حالت نازک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے