راجن پور: خطرناک ڈاکو مریدا نوکانی 11 ساتھیوں سمیت سرنڈر

راجن پور (کیو این این ورلڈ):کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقے میں بلوچستان بارڈر کے قریب پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو مریدا نوکانی نے اپنے 11 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے۔

ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکو اغوا، قتل اور ڈکیتی سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مریدا نوکانی نے پنجاب اور بلوچستان کی سرحدی پٹی میں کمین گاہ قائم کر رکھی تھی جہاں سے وہ وارداتوں کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق اس کارروائی کے دوران 20 لاکھ روپے سر کی قیمت والا پیر بخش عرف پیرا قوم کھوسہ بھی سرنڈر ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریدا نوکانی بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان سے رابطے میں بھی رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اس بڑے آپریشن میں پنجاب پولیس، بارڈر ملٹری پولیس، بلوچ لیویز اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ کارروائی کے نتیجے میں 42 سال بعد کوہ سلیمان کے تمن گورچانی کے نوگو ایریا کو ڈاکوؤں سے کلیئر کرا لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے