سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ پر وزیراعظم نے رکن ممالک کو مبارکباد دی
وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں پُرامن، مستحکم اور خوشحال خطے کے لیے تعاون پر زور دیا
اسلام آباد: سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام رکن ممالک کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 40 سال قبل سارک کی بنیاد مکالمے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے رکھی گئی تھی، تاہم علاقائی اور سیاسی عوامل کی وجہ سے سارے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے۔
وزیراعظم نے تمام رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیا کو پُرامن، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے مل کر کام کریں تاکہ خطے کے عوام کے لیے بہتر مستقبل ممکن بنایا جا سکے۔