اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) مشرق وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے باعث فضائی نظام بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان سے مختلف ممالک کے لیے آج بھی 166 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

حالات کی سنگینی کے باعث اسلام آباد سے ریاض جانے والی ایک نجی ایئرلائن کی پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا، جبکہ ملک کے بڑے شہروں سے پروازوں کی آمد و رفت کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کراچی سے دبئی، شارجہ، بحرین، دوحہ اور ابوظبی کے لیے 37 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ لاہور سے کویت، دوحہ اور دیگر شہروں کے لیے 32 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بغداد، بحرین اور کویت سمیت مختلف مقامات کی 37 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ پشاور سے دوحہ اور شارجہ سمیت دیگر خلیجی ممالک کی 18 پروازیں بھی فہرست میں شامل ہیں۔

فیصل آباد سے 16 اور ملتان سے 18 پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ کوئٹہ سے شارجہ کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی آج کی دونوں پروازیں بھی کشیدہ حالات کے باعث معطل کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے