لاہور (کیو این این ورلڈ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اس سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔
اعلان کردہ سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین شامل ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ کرکٹ شائقین اس سیریز کے لیے قومی ٹیم سے بھرپور کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں۔