کترینہ کیف کے 10 دلچسپ اور کم معروف حقائق
بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی کترینہ کیف کا شمار ان ستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مختصر عرصے میں فلمی دنیا میں ایک منفرد مقام بنایا۔ 16 جولائی 1983ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ ایک برطانوی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ سات بہن بھائیوں میں شامل ہیں جن میں تین بڑی بہنیں، دو چھوٹی بہنیں اور ایک بڑا بھائی شامل ہے۔ یہاں پیش ہیں ’’بالی ووڈ کی باربی ڈول‘‘ کے چند دلچسپ اور غیر معروف حقائق۔

 1. بچپن دنیا بھر کے سفر میں گزرا کترینہ کیف کے اہل خانہ کی ملازمت ایسی تھی کہ وہ مستقل مختلف ملکوں کا سفر کرتے رہے۔ انہی حالات کے باعث کترینہ کی تعلیم کا بڑا حصہ ان کی والدہ نے گھر پر ہی مکمل کروایا۔
2. برطانوی کھانوں سے خاص لگاؤ کترینہ کو برطانوی پکوانوں سے بے حد محبت ہے، خاص طور پر یورکشائر پڈنگ ان کا پسندیدہ ہے۔ کترینہ کے مطابق وہ بچپن سے یہ کھانے کھاکر بڑی ہوئی ہیں، اس لیے ان کے ساتھ جذباتی وابستگی بھی ہے۔

3. 14 سال کی عمر میں پہلی ماڈلنگ صرف 14 برس کی عمر میں انہوں نے ہوائی میں ایک جیولری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی۔ ساتھ ہی وہ بالی ووڈ کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے باربی ڈول کے طرز پر ماڈلنگ بھی کی۔

4. اداکاری کے ساتھ رقص، موسیقی اور مصوری سے بھی دلچسپی کترینہ کو موسیقی بے حد پسند ہے۔ ان کے پسندیدہ بینڈز میں میوز، کولڈ پلے اور ریڈیو ہیڈ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں مصوری کا شوق بھی ہے۔

5. اصل نام "کترینہ ٹرکوٹ” کترینہ کا اصل نام کترینہ ٹرکوٹ ہے۔ فلم ساز عائشہ شروف نے بھارتی ناظرین کی آسانی کے لیے ان کا نام تبدیل کرکے کترینہ کیف رکھا۔

6. اونچائی اور اندھیرے سے خوف بظاہر بے خوف نظر آنے والی کترینہ کو بلندی اور اندھیرے سے ڈر لگتا ہے۔
7. مادام تساؤ میں مومی مجسمہ 2015ء میں بالی ووڈ میں 15 سال مکمل کرنے پر لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں ان کا مومی مجسمہ نصب کیا گیا۔

8. سماجی کاموں میں پیش پیش کترینہ سماجی مسائل پر آواز اٹھانے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ اپنی بہن سوزین کے ادارے ریلیف پروجیکٹس انڈیا کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔
9. کویتی شہریت بھی رکھتی ہیں ان کے والد کا تعلق کویت سے ہے جس کی بنا پر کترینہ کے پاس کویتی شہریت بھی موجود ہے۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ وہ بچپن میں انجینئر بننے کی خواہشمند تھیں۔

10. عرفیت ’’کیٹ‘‘ پسند نہیں اگرچہ پوری دنیا انہیں ’’کیٹ‘‘ کے نام سے پکرتی ہے، تاہم کترینہ خود اس عرفیت کو پسند نہیں کرتیں اور چاہتی ہیں کہ انہیں ان کے پورے نام سے پکارا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے